جڑانوالہ (آن لائن) استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر نائب صدر و حلقہ این اے 97سے امیدوار ہمایوں اختر خان کی انتخابی مہم کے دوران مختلف برادریوں کے عمائدین کی جانب سے ہمایوں اخترخان کی بھرپورحمایت کے اعلانات کاسلسلہ جاری ہے۔ ہمایوں اخترنے پی پی 103سے امیدوار رانا نعیم اقبال کے ہمراہ موضع بریری میں ماسٹر اسلم وصلی، کاشف سلیم وصلی،صداقت وصلی، رزاق وصی، بنارس وصلی اور دیگر معززین علاقہ سے ملاقات کی۔ہمایوں اختر خان سے مہر شاہد محمود بھونانہ، مہر غلام فرید بھونانہ، حاجی وحید سندھیلا، رائے آفتاب پروکا، مہر شیراز پربانہ، ڈاکٹر نور پربانہ،چوہدری محمد یعقوب جھورڑ،چوہدری ریاض احمد جھورڑ ایڈووکیٹ اور مہر محمد ظفر فتیانہ نے ملاقات میں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ہمایوں اختر خان نے سردار سکندر حیات جتوئی اور رانا نعیم اقبال کے ہمراہ محلہ مبارک پورہ تاندلیانوالہ میں سید بابر سلطان بخاری، سید علی طاہر سلطان، ایڈووکیٹ سید سعادت حسنین شیرازی، صدر تاندلیانوالہ بار مجاہد حسین وینیوال، غلام عباس شاہ نمبردار، فوجی غلام رسول وٹو، خالد حسین بلوچ، فاروق بھٹی، مشتاق بھٹی، ساجد علی وٹو، مظہر حسین، انوار حسین گلوئی اوردیگر سے ملاقات کی۔تمام عمائدین نے ہمایوں اختر خان اور ان کے پینل کی بھرپور حمایت اور سپورٹ کا اعلان کیا۔ملاقاتوں کے دوران علاقہ عمائدین اور ووٹرز نے کہا کہ ہمایوں اختر خان نے پی پی 102سے امیدوار سردار سکندر حیات جتوئی اور پی پی 103سے امیدوار رانا نعیم اقبال کے ہمراہ موسم کی شدت کی پرواہ کئے بغیر حلقے کے ہر علاقے تک پہنچ کر مختلف برادریوں کے عمائدین اور ووٹرز سے رابطے کر کے امیدوار ہونے کا حق اداکر دیا ہے۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ میں یہاں آبادتمام برادریوں کا مشکور ہوں جو ہمارے منشور کے بل بوتے پر ہمارا ساتھ دینے اور حمایت کا اعلان کر رہی ہیں۔ میں واضح کر چکا ہوں کہ میری باقی کی سیاست اب اسحلقے کیلئے ہے۔میں نے حلقے کے ہر علاقے کا دورہ کیا ہے اور لوگوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی ہے،اس علاقے کی دہائیوں کی پسماندگی دیکھی ہے،میں نے اور میرے ساتھیوں نے عزم کیا ہے کہ ہم حلقے کی حالت بدلنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔میری ووٹرز سے اپیل ہے کہ برادریوں کی سیاست سے باہر نکل کر علاقے اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اجتماعیت کی سوچ اپنانی ہو گی۔ میں عوام سے کہنا چاہتا ہوں آپ نے ہمارا ہاتھ تھامنا ہے اور وعدہ ہے کہ یہ ساتھ کبھی نہیں چھوٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین کے پاس مستقبل کا کوئی پروگرام نہیں لیکن ہم نے کسانوں، نوجوانوں سمیت ہر طبقے کے لئے انقلابی منشور پیش کیا ہے، حلقے کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے منصوبے بتائے ہیں، لوگوں کو معیاری تعلیم،صحت،پینے کے صاف پانی کی فراہمی، پختہ گلیاں دینا کوئی راکٹ سائنس نہیں بلکہ اس کے لئے نیک نیتی اور عزم چاہیے اور ہم یہ کر کے دکھائیں گے۔میرا سوال ہے ہم سے پہلے کس نے یہاں پر کسانوں کیلئے وئیر ہاؤسز، بجلی کے بھاری بلوں سے چھٹکارا دلانے کے لئے زرعی ٹیوب ویلو ں کو سولر پر منتقل کرنے کا پروگرام دیا،کس نے نوجوانوں کیلئے آئی ٹی کی تعلیم کے ادارے بنانے کی بات کی، انڈسٹریل زون کے قیام کے منصوبے کی کس نے بات کی، ہم نے جو انقلابی منصوبے پیش کئے ہیں اس پر پیشرفت ہو گی،آپ ووٹ کے ذریعے نمائندوں کو منتخب کر کے افسری کیلئے ایوانوں میں نہیں بھیجتے بلکہ اپنی مشکلات اور محرومیوں کے ازالے کیلئے آواز بلند کرنے کیلئے بھیجتے ہیں، ہمارا وعدہ ہے کہ آپ سے کئے گئے وعدوں پر کڑا پہرہ دیں گے اور آپ کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے۔
Load/Hide Comments



