ہارون آباد (آن لائن) سربراہ مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے کہاہے کہ عوام کی محرومیوں کا احساس ہے،ایک تبدیلی نے پاکستان کا برا حشر کردیا، عوام کا جینا حرام کردیا،ہمارے دور میں بجلی، گیس روٹی سستی تھی،ہمارے دور میں مفت ادویات ملتی تھیں،ہم ایٹمی دھماکے کرتے ہیں یہ شہیدوں کے مجسمے جلاتے ہیں،میرا قصور یہ تھا کہ میں نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، ملک کو اندھیروں سے اور دہشتگردی سے نجات دلائی،جو مجھ پر مانیٹرنگ جج لگے تھے وہ آج استعفیٰ دے کرگھر جارہے ہیں، آج کے کامیاب جلسے نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، آٹھ فروری کو ہمارے امیدواروں کو کامیاب کروائیں نواز شریف کا وعدترقی کا سفر وہی سے شروع کرینگے جہاں سازش کے ذریعے ختم کردیاگیا تھا۔
Load/Hide Comments



