لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما وسابق ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی،،ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سیاسی قیدی نہیں،ان کے خلاف مقدمات میں کسی سیاسی جماعت کا کوئی ہاتھ نہیں۔انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تینوں شخصیات پر سیاسی نہیں دیگر الزامات ہیں۔ شہلا رضا نے کہا کہ ہمارا وعدہ ہے کہ ہم ہر سیاسی قیدی کو رہا کر دیں گے،تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن کی وجہ سے جسٹس وجہیہ اور اکبر ایس بابر ان سے الگ ہوئے۔شہلا رضا نے کہا کہ پارٹی الیکشن میں آئینی خلاف ورزیوں پر اکبر ایس بابر عدالت گئے اورپنکی پیرنی اور فرح گوگی کے کرپشن معاملات سب کے سامنے ہیں،پانچ قیراط کا ہیرا آسانی سے ہضم نہیں ہوگا۔
Load/Hide Comments



