لاہور (آن لائن) سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پنجاب سے پہلے کی نسبت بہت زیادہ آزاد امیدوار جیتیں گے، انتظامیہ سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے 24 کروڑ عوام کی نظریں این اے127پر ہیں، اوورسیز پاکستانی اور دنیا بھر کے ڈپلومیٹ بھی اس حلقے کی طرف دیکھ رھے ہیں، انتظامیہ سے درخواست ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ دے، اور کتنی ایف آئی آرز دینگے؟ وہ پیپلز پارٹی سینٹرل۔پنجاب سیکرٹریٹ میں اسلامی جمہوری اتحاد کے سربراہ علامہ سے بیر احمد ظہیر،چودھری اسلم گل اور ذوالفقار علی بدر کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رھے تھے۔پریس کانفرنس میں امیر مرکزی جماعت اہلحدیث نے ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویے چودھری سرور نے کہا کہ جتنا ظلم اور جبر پیپلز پارٹی کیلیڈرشپ نے سہا ہے کسی اور نہیں سہا۔ الیکشن کے روز اگر گڑ بڑ کی گئی تو برداشت نہیں کرینگے۔ انکا کہنا تھا کہ کس کا کس سے اتحاد ہونا ہے، الیکشن کے بعد فیصلہ ہو گا، میری ذاتی رائے ہے کہ بلاول بھٹو بہترین وزیراعظم ثابت ہونگے۔ چودھری سرور نے کہا کہ بلاول بھٹو کی بھر پور حمایت پر جمعیت اہلحدیث کا شکر گزار ہوں، انہیں پتہ ہے کہ بلاول بھٹو این اے127 سے الیکشن جیت رھا ہے۔ یہ بیس تیس کا نہیں فرق نہیں، ہزاروں کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے ووٹر کہتے ہیں کہ ایک بات طے کہ ن لیگ کو بالکل ووٹ نہیں ڈالنا۔ اگر بلاول بھٹو الیکشن جیت جائیگا تو یہ وفاق، فیڈریشن اور ملکی مستقبل کیلئے اہم پیشرفت ہو گی۔ وہ ظلم جبر کیخلاف لوگوں کو ساتھ لیکر چل رھا ہے۔ بلاول بھٹو ساری جماعتوں کے لیڈرز کو ڈبیٹ کی دعوت دے رھے ہیں۔ بلاول کے نانا اور والدہ نے یہاں سے الیکشن لڑا اور جیتا تھا۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ باقاعدہ مشاورت کے بعد مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اسلامی جمہوری اتحاد نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری کو این اے127سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ اہل لاہور پر احسان ہے۔ ن لیگ کی سازشوں سے ملک کو بچانے کے لیے پیپلز پارٹی کا ملک بھر میں ساتھ دینگے۔ پی پی کا غیر مشروط طور پر حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور اعلان کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہر صورت لاہور سے بلاول بھٹو زرداری کو کامیاب کرائینگے، غریبوں کو اگر کسی جماعت نے فائدہ پہنچایا ہے وہ پیپلز پارٹی ہے۔ چودھری اسلم گل نے کہا کہ جمعیت اہلحدیث کے لیے این اے119سے اپنا امیدوار بٹھا کر پروفیسر عدنان اور پی پی 170میں بھی جمعیت اہلحدیث کے امیدوار کی حمایت کرینگے،پی پی 163سے میاں اصغر ہمارے امیدوار فیاض بھٹی کی حمایت کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی گرفتاری بزدلی ہے۔ن لیگ اور انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، بلاول بھٹو زرداری یہاں سے جیت رھے ہیں، ن لیگ کی ایسی حرکتیں قابل قبول نہیں،ن لیگ ایسی حرکتیں کریگی تو پیپلز پارٹی کے کارکن صبر نہیں کرینگے۔ اس موقع پرعثمان ملک،میاں ایوب نیلم جبار،فاروق یوسف گھرکی،میاں عتیق اور دیگر شریک تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی بدر نے کہا کہ مرکزی جماعت اہلحدیث کے پیپلز پارٹی کیساتھ انتخابی الحاق پر شکر گزار ہیں، پی پی 163سے میاں فیاض بھٹی کے حق میں دستبرداری کا اعلان کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ دو روز قبل ن۔لیگ کی خالدہ پروین کو پی پی میں شمولیت پر پولیس نے گرفتار کر لیا اورپی ٹی آئی کے دو نوجوانوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔سی سی پی او نے نوجوانوں کو ڈرگ ڈیلر قرار دیکر پولیس اور سی سی پی او پشت پناہی کر رھے ہیں۔ پولیس ن لیگ کی کارکن کی بجائے سرکار کی ملازم بنے، آئندہ گرفتاری ہوئی تو سڑکوں پر نکلیں گے، صرف پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالوں کی گرفتاری قبول نہیں کرینگے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ این اے127 کی سڑکیں بلاک کیں تو ذمہ دار آپ ہونگے، الیکشن کمشن سی سی پی او اور متعلقہ پولیس افسران کی حرکتوں کا نوٹس لے۔
Load/Hide Comments



