فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کا معاملہ،وفاقی کابینہ کا اجلاس آ ج طلب

اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کا معاملہ،وفاقی کابینہ کا اجلاس آ ج طلب کرلیا گیا۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ صدارت کرینگے۔ایف بی آر کی تنظیم نو سے متعلق وزارتی کمیٹی کی سفارشات پر غور ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس دن گیارہ بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔ملک میں امن وامان کی صورتحال اور عام۔انتخابات کے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔