اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت گورنر ہاؤس میں تعلیم کے فروغ اور صحت کے مسائل بارے آگاہی پیدا کرنے میں مساجد و مدارس کے کردار سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر انیق احمد اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کی شرکت کی۔صدر مملکت نے کہاکہ اسکول سے باہر بچوں کی تعلیم، بیماریوں سے بچاؤ بارے آگاہی میں مساجد کا کردار اہم ہے،مساجد مذہبی اخلاقیات، اسکول نہ جاپانے والے بچوں کی تعلیم میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، مساجد مسلم معاشرے میں مرکزی مقام کی حامل ہیں، مساجد کو لوگوں کو بیماریوں سے بچاؤ، دیگر اہم سماجی مسائل بارے تعلیم کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے، ناکافی تعلیمی انفراسٹرکچر کی وجہ سے اسکول نہ جا پانے والے 26 ملین بچوں کو تعلیم دینا بڑا چیلنج ہے،نئے اسکولوں کی تعمیر میں بے پناہ وسائل کے ساتھ ساتھ وقت بھی درکار ہوگا، ملک بھر میں تقریباً ڈھائی لاکھ مساجد بچوں کی تعلیم کیلئے ایک منفرد اور کم خرچ ذریعہ ہوسکتی ہیں، حکومت کے ایکسلریٹڈ لرننگ پروگرام کی مدد سے مساجد کو تعلیمی مراکز کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے،مساجد پاکستان میں معاشرے کا مرکز ہونی چاہئیں، مساجد معاشرے کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے، دینی و دنیاوی تعلیم کی فراہمی میں مدد کر سکتی ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ مساجد میں تعلیمی سرگرمیوں کیلئے پیش امام کے کردار کو بڑھا کر مساجد کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے، اجلاس کے شرکاء نے مساجد کے حوالے سے صدر مملکت کے وژن کو سراہا۔شرکا کہنا تھا کہ خیال کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پیش اماموں کی استعداد کار میں اضافہ ضروری ہے۔
Load/Hide Comments



