اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ آج پیپلز پارٹی نے اپنا منشور پبلک کردیا ہے جو بڑی اہمیت کا حامل ہے، پیپلز پارٹی کا منشور عوام دوست ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب کا سوچا ہے،بے روزگاری اور غربت کے اضافے کا پورا ڈھانچہ منشور میں تشکیل دیا ہے،نوجوانوں کو منفی سوچ سے بچا کر نئی سوچ دینا ہوگی،”چنو نئی سوچ“پیپلز پارٹی کے منشور کا نعرہ ہے،سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر دے رہے ہیں،ملک کو نئی اور دانشمندانہ قیادت کی ضرورت ہے، ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کرکے نئی دور کا آغاز کرینگے، الیکشن کی سرگرمیاں آج صرف بلاول بھٹو کی وجہ سے عروج پر ہیں، الیکشن اس لئے ہورہا ہے کہ کیونکہ پیپلز پارٹی میدان میں ہے، ہم سائفر والی سیاست نہیں کرتے ملک کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی کے انتخابی منشور کے اجراء کے حوالے سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیری رحمن نے کہا کہ ہمارے منشور میں روٹی کپڑا مکان، خارجہ پالیسی بارے نکات شامل ہیں،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پہلے بھی اقدامات کیے اب بھی اٹھائیں گے،منشور میں غربت، بے روزگاری کا خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات شامل ہیں،نوجوانوں کو روزگار دینیکا پروگرام بھی شامل ہے،خواتین اور دیگر طبقات کو تحفظ اور روزگار فراہم کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے دس نکات پر مشتمل معاشی معاہدہ بھی دیا،سرمایہ کار کے بجائے غریب کو ریلیف فراہم کرنے کی بات کی۔سابق سینیٹرکا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ جیسا تاریخی پروگرام لانچ کیا، سی پیک منصوبے کی بنیادآصف زرداری نے رکھی، ہم نے دہشتگردی کے خلاف پروگرام لانچ کیا تھا اور دہشتگردی کے خلاف آپریشنز کیے، دہشتگردی کے خلاف پارلیمان میں دو دن میں پلان بنایا۔مرکزی رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ منشور بہت اہمیت کا حامل ہے، شیری رحمان ہم سائفر کی سیاست نہیں کرتے، ہمارا منشور ہے”چنو نئی سوچ“اس وقت ملک کو نئی سوچ اور دانشمندانہ لیڈر شپ کی ضرورت ہے،ہم نے مہنگائی اور غربت کے خلاف جنگ لڑنی ہے۔انہوں نے کہا نوجوان نسل اس وقت بہت توجہ کی مستحق ہے،اب تو سفید پوش بھی پریشان ہیں،سب کو تحفظ،روزگار اور ہاؤسنگ فار فری پر بھی بات کروں گی،پیپلز پارٹی عوام کی فلاح اورگروتھ پر یقین رکھتی ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ اس وقت ہمارا کسان بدحال ہے، لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جاتے جارہے ہیں، غربت اور بیروزگار ی سے چھٹکارا کیسے حاصل کرنا ہے منشور میں موجود ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات بھی منشور کا حصہ ہیں، مزدور و کسانوں کیلئے وسیلہ کارڈ بنایا جا رہا ہے، سب کو برابر مواقع ملیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو پکے گھر اور مالکانہ حقوق دیئے جارہے ہیں، کامیاب ہوکر ملک میں سولر پارکس بنائے جائیں گے، ہم نے تعلیم اور صحت پر توجہ دینی ہے، صحت ایک نعمت ہے اور یہ آپ کا حق ہے۔
Load/Hide Comments



