پریشان کن صورتحال یہ ہے کہ ججز کو کوئی پرواہ نہیں کہ کیس کیسے چل رہا ہے،علیمہ خان

راولپنڈی (آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمرا ن خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پریشان کن صورتحال یہ ہے کہ ججز کو کوئی پرواہ نہیں کہ کیس کیسے چل رہا ہے،جج دلاور نے غیر قانونی طور پر بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر سزا دی،ہم سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے کہتے ہیں ہماری اپیل سنی جائے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ پریشان کن صورتحال یہ ہے کہ ججز کو کوئی پرواہ نہیں کہ کیس کیسے چل رہا ہے ایسا لگ رہا ہے کہ ان کو یہ تاریخ دی گئی ہے کہ اس دن فیصلہ سنا دینا ہے جج دلاور نے غیر قانونی طور پر بانی پی ٹی آئی کو سزا دی 15 اگست کو بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا الیکشن کمیشن نے جلدی سے بانی پی ٹی آئی کو نااہل کر دیا ہے جج دلاور نے جو سزا دی تھی اسے ہائی کورٹ کے جج عامر فاروق نے معطل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی ایک مذاق تھا کہ ججمنٹ کو معطل نہیں کیا گیا تھا ہم وہ پٹیشن لے کر سپریم کورٹ گئے کہ کیا پتہ وہاں سے ہمیں انصاف مل جائے جج دلاور کے خلاف پٹیشن سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی کے پاس موجود ہے ہم سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی سے کہتے ہیں ہماری اپیل سنی جائے بانی پی ٹی آئی بار بار کہہ رہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کس نے چوری کی پاکستان میں تمام اداروں کے اندر کیمرے موجود ہیں۔