ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو نوٹس

کراچی (آن لائن) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو نوٹس جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے میئر کراچی کو پریس کانفرنس میں ایک سیاسی جماعت کو سپورٹ کرنے پر مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میئر کراچی ضابطہ اخلاق کی شق نمبر 18 اور 41 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق میئر، چیئرمین اور ناظم کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کر سکتے۔الیکشن کمیشن کے نوٹس میں اس ضمن میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے وضاحت بھی طلب کر لی۔ نوٹس میں الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ وضاحت نہ دینے کی صورت میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔