شیخ رشید کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی،علاج کیلئے ہسپتال منتقل

راولپنڈی(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی،آرآئی سی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں اچانک طبیعت خراب ہونے پر شیخ رشید کو آر آئی سی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔آر آئی سی میں شیخ رشید کا مکمل طبعی معائنہ کیا جائے گا، عدالت جیل انتظامیہ سے شیخ رشید کے طبعی معائنے کی رپورٹ طلب کرے گی۔شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے بتایا کہ جیل انتظامیہ نے بذریعہ فون سابق وزیر داخلہ کی طبیعت خراب ہونے سے متعلق اطلاع دی، شیخ رشید احمد کو آر آئی سی منتقل کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ 16 جنوری کو 9 مئی حملہ کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی تھی جس کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔سابق وزیر داخلہ حساس ادارے کے دفتر میں جلاو گھیراو کے مقدمے میں نامزد ہیں۔