عدلیہ کیخلاف غلیظ اورگھٹیا مہم چلائی گئی،مرتضی سولنگی

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہعدلیہ کیخلاف غلیظ اور گھٹیا مہم چلائی جارہی ہے۔ گھناؤنی مہم کے خلاف خلاف جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے،ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی، آ ٹھ فروری کو ملک میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ انتخابات کا پر امن انعقاد حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں تمام ادارے متحرک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی اے اور ایف آئی اے حکام کے ہمراہ مشترکہ ہریس کانفرنس کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے کہا عدلیہ کے فیصلے عوام کی ملکیت ہیں۔ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر انتہائی گھٹیا اور غلیظ مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس مہم کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے خلارف اس طرح کی مہم کی اب ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔ اس گھناونی مہم کی ہمارے ٓائین و قانون میں کوئی اجازت نہیں ہے۔ہمارے ملک کا سپریم لا آئین پاکستان ہے۔ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت آزادی اظہار رائے پر بات کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند سالوں میں ملک میں عدم برداشت اور جھوٹ پر مبنی کلچر کو فروغ دیا گیا۔ تاہم جھوٹ اور بد تمیزی پر مبنی کلچراس کو اب کسی صور ت پروان نہیں چڑھنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ایف آئی اے پی ٹی اے اور متعلقہ ادارے اب مواد کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ سائبر کرائم ونگ بھی مکمل طور پر چوکنا ہے سیکڑوں اکاونٹس کو مانیٹر کیا گیا ہے جن کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا آٹھ فروری کو الیکشن ہونے جارہے ہیں عوام اپنے نمائندے منتخب کریں تاکہ آئین و قانون کے مطابق ملک کو چلایا جا سکے۔ انہو ں نے کہا قانون کی کوئی بھی خلاف ورزی کریگا اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے الیکشن کا وقت قریب آتا جارہا ہے۔ جھوٹ، افواہ او ر ہیجان پر مبنی معلومات پھیلائی جائیں گی۔ اس حوالے سے عوام کوبھی دانشمندانہ انداز اختیار کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا قانون کو کسی فرد یا گروہ کو ہدف نہیں بنانا چاہئے اور ہم قانون کو کسی گروہ یا فرد استعمال کی ہر گز اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا پرامن انتخابات کا انعقاد ہماری ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن بھی اس حوالے سے بھر پور کردار ادا کریگا۔ اس موقع پر پی ٹی اے احکام نے کہا پی ٹی اے حکام کے پاس مواد کو بلاک کرنے کا اختیار ہے۔ پانچ سو سے زیادہ اکاونٹس کی شناخت ہو گئی ہے۔ مزید مانیٹرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پریس کانفرنس سیخطاب کرتے ہوے ایف آئی اے حکام نے کہا کسی کو بھی ملکی سلامتی داو پر لگانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ تمام ادارے ہمیں سوشل میڈیا سے متعلق آگاہ کرتے ہیں۔ منفی اور جھوٹ پر مبنی موا پھیلانے والے سوشل میڈیا اکونٹس کے خلاف قانونی تادیبی کارروائی ہو گی۔