الیکشن کمیشن آف نے دوران تربیت غیر حاضر پولنگ عملے کے خلاف کاروائی کی ہدایت

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دوران تربیت غیر حاضر پولنگ عملے کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطا بق الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کی تربیت کے دوران غیر حاضری کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے غیر حاضر رہنے والے عملے اور سٹاف کے خلاف سخت انضباطی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے تمام چیف سیکرٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ پولنگ سٹاف کی تربیت کے دوران حاضری کو یقینی بنایا جائے اور تربیت کے دوران غیر حاضر رہنے والے ملازمین کی فوری معطلی اور ان کے خلاف ضابطہ کی سخت ترین کاروائی یقینی بنائی جائے اس سلسلے میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔