اسلام آباد (آن لائن) کے الیکٹرک کے لائسنس کی عبوری مدت 19 جنوری کو ختم ہو گئی۔ نیپرا کی جانب سے لائسنس کی تجدید سے متعلق فیصلہ تاحال جاری نہیں ہوا۔ نیپرا نے فریقین سے کے الیکٹرک کے لائسنس پر رائے بھی لے رکھی ہے۔ حکام پاور ڈویژن کے مطابق عبوری لائسنس کی حامل کمپنی سے معاہدہ ہو سکتا ہے، کمپنی جو بھی ہو گی وہ معاہدے پرعمل کرے گی۔کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید سے متعلق فیصلہ تاحال جاری نہیں ہوا۔ عبوری مدت جمعہ کے روز ختم ہو گئی ہے،نیپرا نے کمپنی کے لائسنس کی تجدید کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ جاری نہیں کیا، کیالیکٹرک کی لائسنس کی 20 سالہ مدت 20 جولائی2023 کو ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع دے رکھی ہے۔کے الیکٹرک لائسنس کی توسیع میں عبوری ریلیف کی مدت بھی 19جنوری 2024 کوختم ہو گئی ہے۔28نومبر 2023 کو نیپرا اتھارٹی نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید پر 17 اعتراضات عائد کیے تھے۔نیپرا نے فریقین سے کے الیکٹرک کے لائسنس پر رائے بھی لی ہے۔ ذرائع کیمطاق زیاد تر صارفین، صنعتکاروں، کاروباری تنظیموں،جماعت اسلامی سمیت کے الیکٹرک کی لیبریونین نے بھی لائسنس تجدید کی مخالفت کر رکھی ہے۔ حکام پاور ڈویڑن کا کہنا ہے کہ عبوری لائسنس کی حامل کمپنی سے معاہدہ ہوسکتا ہے، کمپنی جو بھی ہو گی معاہدے پرعمل کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے حال ہی میں عبوری لائسنس کی حامل کیالیکٹرک سے بجلی فراہمی کا معاہدہ کیا، وفاق نے کیالیکٹرک کیساتھ ایک ہزارمیگاواٹ بجلی فراہمی کا معاہدہ کیا۔
Load/Hide Comments



