جماعت اسلامی کے الیکٹرک کو مزید 20سال تک لائسنس دینے کے فیصلے کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل دے گی
کراچی (آن لائن)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے کے الیکٹرک کومزید 20سال کا لائسنس جاری کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو 2044تک کا لائسنس دینا انتہائی قابل مذمت اور کھلی کراچی دشمنی ہے۔نگراں حکومت کو طویل مدتی فیصلوں سے بازرہنا چاہیئے۔کے الیکٹرک لائسنس کی توسیع کے لیے نیپرا کی سماعت میں بھی ہم نیبھرپور مخالفت کی تھی۔جماعت اسلامی کے الیکٹرک کو 2044تک لائسنس جاری کرنے کے فیصلے کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل دے گی۔کے الیکٹرک نے کراچی کے عوام کو لوٹا ہے اور بلاتعطل وسستی بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔کے الیکٹرک NTDCکا 62ارب اور سوئی سدرن گیس کمپنی کا 172ارب روپے کا نادہندہ ہے۔کے الیکٹرک پر کلاء بیک کی مد میں کراچی کے عوام کے 52ارب روپے واجب الاداء ہیں۔قومی اداروں اور اہل کراچی کو اربوں روپے ادانہ کرنے والی کمپنی کو مزید 20سال کا لائسنس جاری کرنا نہ صرف کراچی دشمنی بلکہ ملک دشمنی بھی ہے۔
Load/Hide Comments



