پاک ایران کشیدگی،وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج جمعہ کو طلب کرلیا

اسلام آبا د(آن لائن)پاک ایران کشیدگی کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج جمعہ کو طلب کرلیا گیا،وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج جمعہ کو یہاں وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اجلاس کی صدارت کریں گے،قومی سلامتی کا اجلاس پونے تین بجے ہوگا جس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور وفاقی وزرا شرکت کریں گے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاک ایران سرحدی کشیدگی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔