پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ تناؤ کے بعد مثبت پیغامات کا تبادلہ

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ تناؤ کے بعد مثبت پیغامات کا تبادلہ،مثبت بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے آگے بڑھنے کا عزم۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاک ایران تناؤ کے حوالے سے بیان میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان کچھ مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے ترجمان نے وزارت خارجہ کے ڈی جی ایران رحیم حیات قریشی کے ایرانی ہم منصب سید رسول موسوی کا ایک ٹویٹ بھی جاری کیا ہے جس میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ نے کہا کہ میں آپ کے جذبات کا جواب دیتا ہوں پاکستان اور ایران کے آپس میں برادرانہ تعلقات ہیں رحیم حیات قریشی نے کہا کہ ہمیں اعتماد بحال کرنا ہے جس نے ہمیشہ ہمارے باہمی تعلقات کی تعریف کی ہے دہشتگردی سمیت ہمارے مشترکہ چیلنجوں کے لیے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے اس موقع پر رحیم حیات قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب رسول موسوی کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مثبت جواب دیا.