اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خرد برد کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔فواد چوہدری نے جج محمد بشیر سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا کہ سر آپ کی طبیعت سنا ہے خراب ہوگئی تھی۔اب کیسے ہیں۔ اخبار میں تو کافی کچھ لکھا تھا۔ جج محمد بشیر نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں، بس ایسے ہی خبر بنا دیتے ہیں اخبار والے۔ وکیل صفائی نے کہا کہ فواد چوہدری سابق وفاقی وزیر اور وکیل بھی ہیں، جیل میں بی کلاس دی جائے۔جج محمد بشیر نے کہا کہ میں فواد چوہدری کے لیے جیل میں بی کلاس کا لکھ دوں گا۔ عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم فروری کو دلائل طلب کر لیے۔
Load/Hide Comments



