پاکستان افغانستان طورخم بارڈر پہ ڈرائیورز کیلئے ویزا لازمی قرار

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان افغانستان طورخم بارڈر پہ تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے بھی پاکستان میں داخلے کے لئے ویزا لازمی قرار دیدیا گیا – اس سے پہلے ڈرائیورز صرف پاسپورٹ کے ساتھ پاکستان میں داخل ھو سکتے تھے۔حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کے بعد پاسپورٹ اور ویزہ کے ذریعہ مسافر اور تجارتی قافلوں کو آمدورفت کی اجازت ہے اس سلسلہ میں طورخم بارڈر پر قانونی طریقہ سے دو طرفہ آمداروفت کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں طورخم بارڈر پر دونوں ممالک کے حکام نے گذشتہ دنوں ملاقات میں قانونی طور پر آمدورفت کے لئے سفری دستاویزات پر میٹنگ کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں سے آمدورفت کے لئے پاسپورٹ اور ویزہ ہونے چاہئے ان اہم اقدامات کا مقصد قانونی طور پر تجارت کو مستحکم کرنا، سکیورٹی میں بہتری اور سمگلنگ کی روک تھام ہے دونوں ممالک کی جانب سے قانونی دستاویزات کے اعلان کے بعد تاجر اور ٹرک ڈرائیورز نے ان اقدامات کا خیر مقدم کیا۔ ڈرائیور کا کہناہے کہ اس سے دونوں ملکوں کو بھی فائدہ ہو گا اور تاجروں کو بھی فائدہ ہو گا ایسے اقدامات پر ہم بہت خوش ہیں۔ ان اقدامات سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔کسٹم انسپکٹرعالم زیب کا کہنا ہے کہ ویزہ ایمپلیمنٹیشن سٹم پوری دنیا میں قانون کے مطابق رائج ہے۔ یہاں پر ویزہ سٹم سے تاجروں اور عوام دونوں کو یکساں فائدہ ہے۔ا نچارج ایف آئی اے انعام الحق نے کہا کہ حکومت پاکستان کی نئی ویزہ پالیسی سے باڈر سے آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھنا آسان ہو گا۔