عام انتخابات ہر صورت میں ہوں گے، ووٹرز تیاری کریں اور التوا کی افواہوں پر کان نہ دھریں،خورشید شاہ

پنوں عاقل (آن لائن)ورشید شاہ کی نگران حکومت پر چارج شیٹ، عام انتخابات کے بعد مشترکہ حکومت یا قومی حکومت ناگزیر قرار دیدی۔عام انتخابات ہر صورت میں ہوں گے، ووٹرز تیاری کریں اور التوا کی افواہوں پر کان نہ دھریں، پنوعاقل میں پریس کانفرنس سے خطاب کررتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے نگران حکومت کو چارج شیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت اپنے فیصلوں اور پالیسیوں کی خود ذمے دار ہے، نگرانوں نے کچھ ایسے کام کیے ہیں جو ان کو نہیں کرنے چاہیئں تھے، ہمیں الیکشن کی کوئی فکر نہیں، عام انتخابات ہر صورت میں ہوں گے، ووٹرز تیاری کریں اور التوا کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کرا کر پارلیمنٹ کو مکمل اختیارات دینا قومی مسائل کا حل ہے، ایک جماعت الیکشن جیت کر حکومت نہیں کر سکتی، مشترکہ حکومت اور قومی حکومت ہی عوام کے مفاد میں ہے۔خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کوئی غرور اور تکبر نہیں ہے لیکن پیپلز پارٹی ضرور کامیاب ہو گی۔دریں اثنا اپنے سوشل میڈیا ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ٹویٹ میں سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ سستی بجلی اور 300 مفت یونٹس کے لیے اْس نظریئے کا ساتھ دیں، جس میں آپ کے مسائل کا حل ہو۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا 10 نکاتی ویڑن عوام کو جو سہولتیں دے گا وہ ان کی زندگیوں میں دکھوں کو کم کر کے خوشیوں سے۔ بھر دیں گے، خورشید شاہ نے اس کے ساتھ بلاول کے 10 نکاتی پروگرام کی یہ تفصیل بھی شیئر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دگنی تنخواہ، سستی بجلی، 300 مفت یونٹس، معیاری تعلیم سب کیلئے، عالمی معیار کی صحت کی سہولیات، غرباء کے لیے 30 لاکھ گھر،فروری – پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور فلاحی پروگراموں میں اضافہ، بینظیر کسان کارڈ8 بینظیر مزدور کارڈ، یوتھ کارڈ اور یوتھ مراکز،بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کیا جائے گا۔