اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو استعمال کرنے والے مسافروں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق سال 2023 کے دوران 60 لاکھ مسافروں نے اسلام آبادائرپورٹ استعمال کیا،آپریشنل ہونے کے بعد ائرپورٹ استعمال کرنے والے مسافروں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے،گیارہ ہزارڈومیسٹک پروازوں کے ذریعے 1.5ملین مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ سے گزرے،بیس ہزار انٹرنیشنل پروازوں کے ذریعے 4.5 ملین مسافروں نے ائرپورٹ استعمال کیا،مجموعی طور پر 2023 میں اسلام آباد ائرپورٹ نے 31000 پروازیں اور 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو ہینڈل کیا،ائرپورٹ انے والے ملاقاتیوں کی تعداد مسافروں کی کل تعداد سے کم سے کم تین گنا زیادہ ہے.
Load/Hide Comments



