اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ امید ہے جمہوریت کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے،میڈیا اور پارلیمان کا آپس میں گہرا رشتہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے پارلیمنٹ ہاوس میں نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی آر اے رپورٹرز ایسوسی ایشن کو نئے دفتر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،میڈیا اور پارلیمانی کا آپس میں گہرا رشتہ ہے،میڈیا کے ذریعے پارلیمان کی ساری کارروائی عوام تک پہنچتی ہے،میری کوشش رہی ہے کہ پارلیمان کی پریس گیلری کی تمام ضروریات پوری کی جاسکیں،خواہش ہے پارلیمنٹ کی سربلندی کے لئے جہاں ہر شہری نے کام کرنا ہے میڈیا کا بڑا کردار ہے،پارلیمنٹ کی گولڈن جوبلی کو بھی بڑی خوبصورتی سے کور کیا گیا،گولڈن جوبلی کا مونیومنٹ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے،سپیکر نے کہا کہ پی آر اے پاکستان کے ساتھ سفر ہمیشہ یاد گار رہے گا،ہم نے آئین کی سربلندی کے لئے کام کیا اور ریکارڈ محفوظ کیا،یہاں سے آگے بھی ہم ملکر سفر کریں گے،امید ہے 8 فروری کے بعد جو پارلیمان آئے گی وہ اقدار کو لیکر چلے گی،پارلیمنٹ مادر آف آل انسٹیٹیوشنز ہے،جمہوریت کے ثمرات امید ہے عام آدمی تک پہنچیں گے.
Load/Hide Comments



