اسلام آباد (آن لائن) نندی پور اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو دینیکی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو ملنے سیگیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 100 ارب روپیکم ہو گا، نندی پور اور گڈو پاور پلانٹس سوئی گیس کمپنیوں کے 100 ارب روپے کے نادہندہ ہیں، دونوں پاور پلانٹس کے 100 ارب کے کنٹرولنگ اسٹیک پی ایس او کو دیے جائیں گے۔
Load/Hide Comments



