اسلام آباد (آن لائن)آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا معاملہ،16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک کمی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول 5 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے،ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے تک کمی یا قیمت برقرار رکھے جانے کا امکان جبکہ آئندہ 15 روز کیلئے مٹی کا تیل 3 روپے فی لیٹر سستا ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔16 جنوری سے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے تک کمی متوقع، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار بھی رکھ سکتی ہے،قیمتوں سے متعلق ورکنگ اوگرا 15 جنوری کو حکومت کو بھجوائے گا جس کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں پر ورکنگ سے متعلق نگران وزیراعظم سے مشاورت کرے گی نگران وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں کا اعلان ہوگا۔
Load/Hide Comments



