پاکستان کی خواہش ہے افغانستان کے ساتھ تجارت قانونی طور پر ہو،مولانا فضل الرحمان

کابل (آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواہش ہے افغانستان کے ساتھ تجارت قانونی طور پر ہو،ہمارے دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو حل کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ کابل کے موقع پر افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات میں کیا ،نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برابر نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا۔ ملاقات میں وزیردفاع ملا یعقوب، وزیرخارجہ ملا امیر متقی، وزیر تجارت سمیت دیگر وزراء موجود تھے۔ملا عبدالغنی برادر نے مولانا فضل الرحمان کے دوریکو دونوں ممالک کیلئے خوش آئند قرار دیا۔وزیردفاع ملا یعقوب نے بھی مولانا فضل الرحمان کے دورے کو وقت کی مناسبت قرار دیا۔اس موقع سربراہ جے یو آئی کا کہناتھا ا مارت اسلامی کی اپنی ایک تاریخ ہے۔ہمارے دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان مسائل کو حل کرنا ہے۔ پاکستان کی خواہش ہے افغانستان کے ساتھ تجارت قانونی طور پر ہوں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا پاکستان کے علماء امارت اسلامیہ کے ساتھ ہیں، ہمارہ دورہ جزبہ خیرسگالی کے تحت ہے۔ افغا ن نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کا کہناتھا امارت اسلامی محفوظ اور پر امن ملک ہے۔ آپ کے دورے کے مثبت اثرات ہوں گے۔ افغان وزیر دفاع ملا یعقوب نے کہا ہمار ا اور آپکا تعلق آج کا نہیں بڑوں کے وقت کا چلتا آرہا ہے۔ ہم نے کبھی آپ کے اور اپنے درمیان فرق نہیں کیا ہے۔ ہم امید کرتے ہے آپ کے دورے کے بعد صورتحال میں تبدیلی ائے گی۔ ملا یعقوب کاکہناتھا آپ کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہوگی۔ افغان وزیرتجارت نے ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان مثبت تجارت پر زور دیا۔مولانا فضل الرحمان نے امارت اسلامی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔