اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے، پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری اور کاروبار کیلئے پرکشش ملک ہے ،یہاں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔تفصیل کے مطابق سے صدر مملکت سے جرمنی کے عالمی فوڈ ہول سیلر، میٹرو گروپ، کے وفد نے ملاقات کی ہے۔کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر سٹیفن گروبل اور جرمنی کے پاکستان میں سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔وفد نے صدر کو پاکستان میں میٹرو گروپ کے کاروبار اور سرمایہ کاری پر بریفنگ دی۔وفد نے بتایا کہ میٹرو کمپنی ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کی خواہاں ہے۔پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے سازگار ماحول ہے۔پاکستان کاروبار، سرمایہ کاری اور سیاحت کیلئے ایک پرکشش مقام ہے۔صدر مملکت نے پاکستان میں میٹرو گروپ کی سرمایہ کاری کو سراہا۔
Load/Hide Comments



