انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا

اسلام آ باد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات کے حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ جمعہ کے روز سنا دیا گیا جس کے تحت 13سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر دی لسٹ کردیا گیا ہے ان سیاسی جماعتوں میں آل پاکستان مینارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک، عوامی پارٹی پاکستان، بہالپور نیشنل عوامی پارٹی،سب کا پاکستان پارٹی، پاکستان امن کونسل پارٹی، پاکستان نیشنل مسلم لیگ،پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک اورنظامِ مصطفی پارٹی شامل ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا رویہ غیر سنجیدہ تھا جس کی بناء پر الیکشن کمیشن نے 2 پارٹیوں کے انٹرا پارٹی انتخابات قبول جبکہ 13 کے مسترد کر دیے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نظام مصطفی اورپاکستان مسلم لیگ جناح کو انتخابی نشان الاٹ کردیاگیا اسی طرح جمعیت علمائے پاکستان نورانی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔