پاکستان کیلئے قرض کی منظوری، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کیلئے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت قرض کی منظوری کا معاملہ پر عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج 11 جنوری کو ہوگا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو بورڈ سے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے جبکہتین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری ہوگی،پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر سٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا،پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں، آئی ایم ایف سے70 کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی۔پروگرام کے تحت آخری قسط کیلئے مذاکرات فروری کے آخری ہفتے متوقع ہے دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی فراہمی کیلئے جائزہ ہوگا۔