ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ،نوازشریف سینئر رہنماوں سے ملاقاتیں کرینگے

لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کی تقسیم کامعاملہ،مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سینئر رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پنجاب سمیت دیگر تمام صوبوں کے کوارڈینیٹرز کو طلب کر لیا،مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اعلانات متوقع ہے۔پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں میں امیدواروں بارے پیش کی گئی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے حتمی ناموں کا اعلانات متوقع ہے،اجلاس میں تحریک استحکام پاکستان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر بھی حتمی مشاورت کی جائے گی۔