لاہور (آن لائن) بانی پی ٹی ائی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم کرنا لندن پلان کا حصہ ہے۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے بھائی نے ڈیڑھ برس پہلے ہی بتا دیا تھا، لندن میں معاہدہ کیا ہوا ہے جس کے تحت سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق چل رہا ہے۔علیمہ خان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیشہ پْر امید رہنا چاہیے، ججز نے انصاف دینے کا عہد کیا ہوا ہے، مگر بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہیں مل رہا، ہائی کورٹ سے امید کی کرن نظر آتی ہے تو پاکستان بھر میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے.
Load/Hide Comments



