مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کیلئے منشور سازی کا عمل مکمل کرلیا،حتمی منظور ی آج پارٹی اجلاس میں دی جائیگی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کے لئے منشور سازی کا عمل مکمل کرلیا،آج بروز بدھ کو لاہور میں اعلیٰ سطحی پارٹی اجلاس میں منشور کی حتمی منظوری دیگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے منشور کی حتمی منظوری کے لئے مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطحی اجلاس آج لاہور میں طلب کر لیا، اجلاس میں قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف، پارٹی صدر شہباز شریف و دیگر اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے عامانتخابات کے لئے منشور کے حتمی مسودے کی منظوری دے گی، یادرہے کہ مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کی قیادت میں منشور کمیٹی تشکیل دی تھی،کمیٹی نے منشور کے لئے مختلف شعبوں کے ماہرین اور عوام سے رائے لی تھی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن آئندہ دو سے چار دنوں میں اپنا منشور عام کر دے گی.