بانی پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کودھمکی نہیں دی تھی نا کہا تھا آپ کی شکلیں اور نام پہنچاتا ہوں، فواد چوہدری

اسلام آباد (آن لائن)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کودھمکی نہیں دی تھی نا کہا تھا آپ کی شکلیں اور نام پہنچاتا ہوں، کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ توہین الیکشن کمیشن سماعت میں آپ بھی موجود تھے کیا بانی پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو دھمکی دی تھی؟ جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دھمکی نہیں دی تھی نا کہا تھا آپ کی شکلیں اور نام پہنچاتا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا 90 دن میں الیکشن نا کرانے پر سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے نوٹ لکھا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے لکھا ہے کہ جنہوں نے آئین توڑا ان پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے، صحافی نے سوا ل کیا کہ کیا جیل سے بانی پی ٹی آئی کے دی اکانومسٹ کے کالم لکھنے کی بات درست ہے؟ فواد چوہدری نے جواب دیا مجھے وہ تو نہیں پتہ لیکن دوران سماعت وکلا کو نوٹس دے سکتے ہیں وہ یقینا لکھوایا ہو گا.