جدہ(آن لائن)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سالانہ حج معاہدہ طے پا گیا۔اس ضمن میں سالانہ حج ایگریمنٹ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سالانہ حج ایگریمنٹ کی تقریب کے دوران سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ اور پاکستانی نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے حج جنرل ایگریمنٹ پر دستخط کردئیے۔ترجمان پاکستانی وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی پاک سالانہ حج معاہدہ طے پا گیااور سعودی عرب کے شہر جدہ میں عالمی حج ایکسپو شروع ہوگا۔ترجمان کے مطابق حج ایکسپو میں حجاج کی سہولت کے پیش نظر مزید معاہدے ہوں گے،پاکستانی وفد حجاج کو سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے سٹالز کا دورہ کریں گے۔
Load/Hide Comments



