لاہور کسی کاروباری یا کھلاڑی کا نہیں صرف بھٹو کا ہے: بلاول بھٹوزرداری

لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ لاہور کسی کاروباری یا کھلاڑی کا نہیں صرف بھٹو کا ہے،تقسیم اور نفرت کی سیاست کو ختم کریں گے، پنجاب کے ہر ضلع میں مفت علاج کے ادارے بنائیں گے، عوام کو گھروں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، 300یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، تنخواہ ڈبل کریں گے، ہم مزدوروں اور کسانوں کو کارڈز دیں گے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کرنا ہے، اللہ تعالی نے موقع دیا تو 30لاکھ پاکستانیوں کو پکا گھر بناکر دوں گا،ٹاؤن شپ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے اپنےشہر لاہور آکر بہت خوشی ہو رہی ہے، اپنے شہر لاہور سے الیکشن لڑ رہا ہوں، ہمیں نہ تو کسی پٹواری کی ضرورت ہے نہ کسی اور کی، میں صرف عوام کا ساتھ چاہتا ہوں، وہ ہم سے پوچھتے ہیں ہم یہاں کیوں آئے ہیں، وہ خود جنرل ضیا کی وجہ سے لاہور پر مسلط ہوئے تھے، ہم اس شہر میں سیاست صرف پی پی پی کے جیالوں کے لئے کررہے ہیں، ہمار مقابلہ مہنگائی، بے روز گاری اور غربت سے ہے، عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رہے گی، لاہور میں بڑے بڑے ہسپتال بنائیں گے تاکہ کسی کو علاج کے لئے باہر نہ جانا پڑے، کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیں گے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ تقسیم اور نفرت کی سیاست کو ختم کریں گے، پنجاب کے ہر ضلع میں مفت علاج کے ادارے بنائیں گے، عوام کو گھروں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، 300یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، تنخواہ ڈبل کریں گے، ہم مزدوروں اور کسانوں کو کارڈز دیں گے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کرنا ہے، اللہ تعالی نے موقع دیا تو 30لاکھ پاکستانیوں کو پکا گھر بناکر دوں گا، مشکل معاشی حالات میں ہم نے بھوک کو مٹانا ہے،بلاول بھٹو نے کہا کہ نفرت کی سیاست کے علاوہ ایک ہی آپشن ہے اور وہ پیپلزپارٹی ہے۔بعدازاں ایک اور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کارکن مل کر جدوجہد کریں گے تو لاہور اور پاکستان کی قسمت بدلیں گے، کیا اس ملک کی قسمت میں لکھا ہے کہ بار بار ایک ہی شخص کو وزیراظم بنانا ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ 8فروری کو عوام تیر پر ٹھپہ لگا کر نوجوان قیادت کو آگے لائیں، پی پی کے منشور میں تمام مسائل کا حل ہے، آپ سب میرے سفیر بن کر گھر گھر جائیں، جب آپ سب گھر گھر جا کر عوام کو بتائیں گے پی پی کی حکومت ہو گی تو غربت کا خاتمہ ہو گا اور روزگار ملے گا۔