لاہور (آن لائن) شدید دھند کی وجہ سے متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکاررہیں جس کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی خیبرمیل ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ،کراچی سے لاہور آنے والی گرین لائن ایک گھنٹہ 55 منٹ،تیزگام 3گھنٹے،کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 2گھنٹے 40 منٹ،کراچی سے آنے والی کراچی ایکسپریس 3گھنٹے،ہزارہ ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ،ملت ایکسپریس ساڑھے 4گھنٹے، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس 2 گھنٹے،کراچی سے آنے والی پاک بزنس ایکسپریس پونے 2گھنٹے،کراچی سے براستہ قصور آنے والی فرید ایکسپریس 2گھنٹے،کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس ساڑھے 6گھنٹے،جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ،کراچی سے آنے والی رحمان بابا ایکسپریس 2 گھنٹے 50 منٹ اور پاکستان ایکسپریس 2 گھنٹے 55 منٹ تاخیر کا شکار رہیں.
Load/Hide Comments



