نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن ساڑھے 3 کلو میٹر طویل ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کیلئے 10 جنوری سے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن ساڑھے 3 کلو میٹر طویل ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کیلئے 10 جنوری سے بند کیا جا رہا ہے۔ ٹنل کی انسپکشن لو فلو(Low Flow) سیزن میں کی جارہی ہے، تاکہ بجلی کی مجموعی پیداوار کم سے کم متاثر ہو۔ لو فلو سیزن کے دوران دریاؤں میں پانی کی مقدار انتہائی کم ہوتی ہے اور اسی لئے ہائیڈل پاور سٹیشن کی انسپکشن کے لئے لو فلو سیزن موزوں ترین خیال کیا جاتا ہے اور بیشتر ہائیڈل پاور سٹیشن کی انسپکشن لو فلو سیزن میں ہی کی جاتی ہے۔جنوری کے مہینے میں نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن اوسطاً 90میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے۔ ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کے لئے نیلم جہلم ہائیڈل پاور سٹیشن سے بجلی کی پیداوار بند ہونے سے نیشنل گرڈ میں صرف90میگاواٹ کا فرق پڑے گا۔