الیکشن التوا ء کے حق میں قرارداد ملک، جمہوریت کیخلاف سازش ہے، سراج الحق

اسلام آباد (آن لائن)جماعت اسلامی نے الیکشن التوا کے حق میں سینیٹ قرارداد کو ملک اور جمہوریت کے خلاف سازش قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں امیر جماعت سراج الحق نے کہا کہ جمہوریت کی گاڑی پٹڑی سے اتر گئی تو اسے کون ٹریک پر چڑھائے گا۔انہوں نے کہا کہ بدامنی کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنا بدامنی پھیلانے والوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و استحکام شفاف اور بروقت الیکشن سے ہی آئے گا، شفاف الیکشن کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرنا عوام کا حق ہے اور عوام کو کسی صورت اس بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی 8 فروری کو پورے ملک میں صاف شفاف انتخابات چاہتی ہے.