لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اس طرح چور دروازے سے قرارداد پیش کرنا اور منظور کرنا ایوان بالا کی توہین ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ چور دروازے سے قرارداد پیش کرکے الیکشن ملتوی کرانے کی خواہش پوری نہیں ہوگی، مسلم لیگ (ن) اس کی بھرپور مخالفت کرتی ہے۔انہوں نے کہا ہم الیکشن میں ایک لمحے کا بھی التوا نہیں ہونے دیں گے، ہم ہر طرح کی سازش کے سامنے کھڑے ہیں۔
Load/Hide Comments



