آئین کیخلاف کوئی فیصلہ کوئی قرارداد قابل قبول نہیں الیکشن سے فرار ملک سے بحران سے دوچار کرسکتا ہے، خورشید احمدشاہ

اسلام آباد (آن لائن)پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں الیکشن التواء سے متعلق قرارداد کوسازش قرار دیتے ہوئے مخالف کردی،سیکرٹری جنرل پاکستان سینیٹر تاج حیدر نے قرارداد سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے مستردکردیا۔سینیٹر تاج حیدر کاکہنا تھاکہ یہ قرارداد غیر قانونی اور جمہوریت دشمن ہے سینٹ کوسازشوں کا گڑھ بنایا جارہا ہے قرارداد خلاف ضابطہ خاموشی سے ایسے وقت لائی گئی جب ایوان میں صرف چودہ لوگ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ قرارداد کی کوئی آئینی قانونی حیثیت نہیں اسے مستردکرتے ہیں بہرہ مند تنگی کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے قرارداد کی حمایت نہیں کی قواعد کے تحت قرارداد دلانے کا نوٹس دیاجاتاہے ایجنڈا پرلائی جاتی ہے۔تاج حیدر نے کہا کہ قرارداد ایوان میں منظوری کے لئے پیش کرنے سے پہلے سینیٹرکواپنی پارٹیوں سے مشاوت کا وقت دیا جاتا ہے سینٹ کوسازش کاآماجگاہ بنانے والے باز رہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید احمد شاہ نے کہاکہ آئین کیخلاف کوئی فیصلہ کوئی قرارداد قابل قبول نہیں الیکشن سے فرار ملک سے بحران سے دوچار کرسکتا ہے سینیٹ میں ملک کی بڑی جماعتوں کی غیرموجودگی میں قرارداد کا کوئی جواز نہیں تھاسینیٹ میں کورم بھی پورا نہیں تھا اس لئے کثرت رائے کہنا درست نہیں۔