عامر جمال نے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹیسٹ میچ اننگ میں 50 سے زائد رنز اور 6 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے عامر جمال نے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹیسٹ میچ اننگ میں 50 سے زائد رنز اور 6 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

میلبرن (آن لائن) پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر عامر جمال نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔ عامر جمال آسٹریلیا کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کی اننگ میں 50 سے زائد رنز اور 6 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں عامر جمال نے 82 رنز بنائے تھے اور 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس سے قبل وسیم اکرم نے 1990ء میں آسٹریلیا کے خلاف 52 اور 123 رنز کی اننگز کھیلی تھیں اور ایک اننگ میں پانچ اور دوسری اننگ میں ایک وکٹ لی تھی۔