ہم نفرت، تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، اپنے منشور کو لے کر ہر وعدے کو پورا کرینگے،بلاول بھٹو

لاہور(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نفرت، تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے،ہم اپنے منشور کو لے کر ہر وعدے کو پورا کرینگے،پیپلز پارٹی پاکستان کے ہر حلقے سے الیکشن لڑ رہی ہے،پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنوں کو خوش آمدید کہتا ہوں،نواز لیگ اور پی ٹی آئی نہیں صرف پیپلز پارٹی عوام کی نمائندگی کرسکتی ہے،ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے اپنے نظریے پر الیکشن لڑا، نواز شریف کو دل کی تکلیف ہوتی ہے تووہ لندن بھاگ جاتے ہیں،میں نے کہا تھا ہم نے سندھ میں دل کا ہسپتال بنا دیا ہے مگر وہ لندن بھاگ گئے ،پی پی کا وعدہ ہے تنخواہیں ڈبل کرینگے، تین سو یونٹ والوں کو بجلی کی مفت سہولت دینگے۔عمران خان نے گھر بنانے کے وعدے کئے مگر ایک گھر نہیں بنایا چار سال میں یہ کام صرف پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے، پنجاب میں کوئی نیا عثمان بزدار کی طرح کا شخص نہیں آنے دینگے سندھ کو فتح کرنے کے خواب دیکھنے والے پنجاب کی فکر کریں ۔ لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی حلقے سے جیتنے اور حکومت بنانے کے لیے انتخاب لڑرہی ہے، پیپلزپارٹی ڈٹ کر مقابلہ کریگی، کارکن گھر گھر جاکر عوام کو سمجھائیں، غریبوں کو حق دلانا ہے تو دیگر جماعتوں سے چھٹکارا پانا ہے۔انہوں نے کہا کہ نفرت، تقسیم، گالم،گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، غریبوں کو حق دلانا ہے تو دیگر جماعتوں سے چھٹکارا پانا ہے، پیپلزپارٹی کا ایجنڈا پنجاب اور رائیونڈ کے عوام کو سمجھانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 300 یونٹ تک بجلی مفت چاہیے تو تیر کے نشان پر مہر لگائیں، ہم عبدالغفور مئیو اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں،ہم نے منشور پر الیکشن لڑنا ہے، قائد عوام اور شہید محترمہ بنیظیر بھٹو نے جو وعدے عوام سے کیے وہ پورے کیے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ نے ہمارے دس نکاتی منشور کو رائیونڈ کی عوام تک پہنچانا ہے، ہم مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتے، ہوائی باتوں پر یقین نہیں رکھتے، پنجاب کے ہرضلع میں مفت اور معیاری علاج کی سہولت دیں گے، دل کی تکلیف پر لندن بھاگنے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 50 لاکھ گھر بنوانے کا وعدہ پورا نہیں کیا، عوام کے ساتھ پہلا وعدہ ہے کہ آپ کی آمدنی کو ڈبل کرنا چاہتے ہیں، ہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رائیونڈ کے لوگوں کو سمجھانا چاہتے ہیں اگر عوامی حکومت بنانی ہے تو یہ ن لیگ نہیں کر سکتی، عوامی حکومت صرف شہیدوں کی جماعت ہی کر سکتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نفرت، گالم گلوچ اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، عوام سے پوچھیں کیا وہ بجلی کا بل دے سکتے ہیں جواب نہیں میں ملے گا، ہمارا دس نکاتی ایجنڈا عوام دوست اور ہم ن لیگ اور پی ٹی آئی کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وعدے ہے پنجاب کے ہر اضلاع میں مفت اور معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنائیں گے، کیا انہوں نے پنجاب میں علاج کی معیاری سہولتیں دیں؟بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پورے ملک میں ہمارے امیدوار جیتنے کیلئے کھڑے ہیں، پیپلزپارٹی تین سو یونٹ فری دے گی، ملک میں مفت معیاری تعلیم دینے کا وعدہ ہے، ہر شخص کو مفت اور معیاری صحت کی سہولیات دینا ہے۔