وزارت خارجہ میں تین روزہ سفیروں کی کانفرنس شروع

اسلام آبا د(آ ن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ میں تین روزہ سفیروں کی کانفرنس شروع ہوگئی،اس کانفرنس میں علاقائی نمائندوں کے ساتھ اہم دارالحکومتوں سے پاکستانی سفراء کو مدعو کیا گیا ہے،کانفرنس کا آغاز وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے خطاب کیا،،ممتاز زہرا بلوچ نے مزید بتایا کہ کانفرنس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی جہتوں پر غور و خوض اور سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی،سفراء کانفرنس علاقائی اور عالمی پیش رفت کے پیش نظر پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر گہرائی سے بات چیت کے لیے ایک باقاعدہ خصوصیت ہے۔