نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارت خارجہ میں جاری سفیروں کی کانفرنس میں شرکت

اسلام آباد(آن لائن)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارت خارجہ میں جاری سفیروں کی کانفرنس میں شرکت کی،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کانفرنس میں اہم دارالحکومتوں سے پاکستان کے سفیر شرکت کر رہے ہیں،کانفرنس میں پاکستان کے خارجہ امور کے مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کیا جا رہا ہے،نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا،نگران وزیر خارجہ نے عالمی اور علاقائی پیش رفت کے تناظر میں سفارتی چیلنجز اور مواقع کے بارے میں ایک غور طلب فورم کے طور پر اس کی اہمیت کا خاکہ پیش کیا۔نگران وزیراعظم نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو موجودہ دور کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے اپنے نقطہ نظر کا اظہار کیا۔