راولپنڈی(آن لائن) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے خودکش بمبار سمیت 4دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے منگل کے روز دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔دوران آپریشن سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ہلاک ہونیوالے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں ملوث رہے ہیں اور بڑے پیمانے پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جسے سیکورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئیناکام بنادیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر آپریشن کلئیرنس جاری ہے ۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Load/Hide Comments



