مجموعی طور پر غیررجسٹرڈ 81 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں، ترجمان ایف بی آر

اسلام آباد(آن لائن) ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ ملک میں مجموعی طور پر غیررجسٹرڈ 81 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد کو نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں، ٹیکس سال 2022 کیلئے 24 لاکھ 98 ہزار 419 غیررجسٹرڈ افراد کو نوٹس جاری کیے گئے جبکہ ٹیکس سال 2023 کیلئے 56 لاکھ 96 ہزار 590 غیررجسٹرڈ افراد کو نوٹس جاری کیے گئے۔ ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے ا ن نوٹسز کے جاری ہونے سے پہلے مرحلے کی کاروائی مکمل ہوگئی۔ دوسرے مرحلے میں بڑے ٹیکس دہندگان مگر غیررجسٹرڈ افراد کے ٹیلیفون کنکشن منقطع کرنے کا منصوبہ ہے۔ان افراد کو انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت نوٹسز جاری کیے گئے۔دوسرے مرحلے میں ان افراد کے بجلی کے کنکشن منقطع کیے جانے کا منصوبہ ہے۔ان افراد کی تفصیلات بینکوں کے لین دین سے حاصل کیا کی گئیں۔ کاروباری افراد کی طرف سے خریدوفروخت کا ڈیٹا بھی نادرا کی مدد سے حاصل کیا گیا۔