نوشہرہ (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے مرکزی چیرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ انکی جماعت ہی ملک کو بحران سے نکالے گی،تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو مہنگائی غربت اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا،سابق حکمرانوں نے اقتدارکی خاطر عوام کو بے قوف بنایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل مانکی شریف میں نتخابی جلسہ و شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرویز خٹک نے کہا اداروں اور ملک کے خلاف سازش کرنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں۔اپنے آپ کو مظلوم قرار دینے والے 9مئی کو ملک توڑنے کی تاریخ رقم کررہے تھے۔ہم ملک توڑنے والے نہیں بلکہ ملک و قوم کو جوڑنے والے ہیں۔ہماری جماعت کا منشور غریب عوام کی ترقی و خوشحالی ہے۔کارکن گھر گھر جارکر عوام کو پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا ترقی خوشحالی اور امن کا منشور بتائیں۔شمولیتی جلسے سے تحصیل ناظم نوشہرہ اسحاق خٹک اور امیدوار برائے این اے 34 و پی کے 89 ڈاکٹر عمران خٹک نے بھی خطاب کیا.
Load/Hide Comments



