تمام بینک اور مالیاتی ادارے 3 روز بعد آج کھلیں گے

لاہور (آن لائن) ملک بھر میں بینکس اور مالیاتی ادارے تین روز کے بعد آج (منگل) کے روز کھلیں گے۔ ہفتہ اور اتوار معمولات کی تعطیلات اور یکم جنوری پیر کے روز ششمائی کھاتوں کی رپورٹ مرتب کرنے کی وجہ سے بینکوں کی بندش کے باعث بینک تین روز بند رہے۔