لاہور (آن لائن) پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام این اے 127 کرسچن کالونی گرین ٹاون میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک کارنر میٹنگ ہوئی،تقریب کا اہتمام ایڈون سہوترا نے کیا،مہمان خصوصی صدر لاہور چوہدری اسلم گل اور علی قاسم گیلانی تھے،کارنر میٹنگ میں سونیا خان۔ اسلم گڑا۔ پاسٹر میسی۔صداقت شیروانی،شیخ عرفان ایڈوکیٹ۔ آشا شفیع۔شہناز کنول،عمر ایاز، ڈیوڈ سندھو، عاصم عدنان،ماہ عالم،یونس کھوکھر، شہزاد یونس منیر پیارا کے علاؤہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، تقریب کے دوران پنڈال وزیراعظم بلاول کے نعروں سے مسلسل گونجتا رہا۔ مسیحی برادری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی دیرینہ وابستگی کے عزم کو دہرایا۔تقریب سے خطاب کرتے ہویے علی قاسم گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسانوں مزدوروں،خواتین اور اقلیتوں کی نمائندہ جماعت ہے،پی پی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا کہ ایڈون سہوترا نے پارٹی سے اپنی وابستگی کو درست ثابت کر دکھایا ہے،پیپلز پارٹی وسطی پنجاب مینارٹی ونگ کے نائب صدرایڈون سہوترا نے کہا کہ مریم کالونی آمد پر چیئرمین،اور دیگر لیڈرشپ کے پیار کا قرض نہیں اتار سکتا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو این اے 127 سے جتوا کر وزیراعظم پاکستان بنوائیں گے.
Load/Hide Comments



