فیصل آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیرمملکت این اے 102 کے امیدوار چوہدری عابد شیرعلی نے کہاہے کہ مسلم لیگن کامیابی کے بعد ایک بار پھر ترقی کا سفر شروع کرنے جارہی ہے، انشاء اللہ عوام کی طاقت سے نواز شریف پھر وزیر اعظم ہونگے،پی ٹی آئی والے 2018ء والے میدان چاہتے ہیں،فیصل آبادسمیت پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کے شیر ہی کامیاب ہونگے،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، سابقہ حکومت کے ممبرقومی اسمبلی نے قوم سے ووٹ لے کر ان علاقوں کا رخ تک نہ کیا اور ان علاقوں کو مسائلستان بنا دیا‘ الیکشن کے فوری بعد صدیقہ ملز کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دلوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا‘ مجھ سے قبل میرے والد گرامی چوہدری شیرعلی نے بطور ممبر قومی اسمبلی آپ لوگوں کے بے پناہ مسائل حل کئے تھے اور آپ کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقین بنایا تھا انشاء اللہ میں بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آپ کے دیرینہ مسائل کے حل کو یقینی بناؤں گا‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی سی 81 صدیقیہ مل میں اپنے انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے کیا‘ اس موقع پر میزبان ماسٹر محمد جمیل‘ میاں نوید‘ ملک اسلم کے علاوہ سابق چیئرمین میاں عامر‘ سلیم خان نیازی‘ عبدالرزاق‘ رانا احمد‘ لالہ امتیاز‘ خالد گجر‘ شیخ مسعود‘ حاجی طارق‘ میاں حارث‘ مزمل جمیل کے علاوہ علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی‘ انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آئی ہے گراس روٹ لیول پر ترقیاتی کام ہوئے ہیں‘ ہم نے اپنے اقتدار میں بجلی‘ گیس‘ سٹریٹ لائٹس‘ سیوریج‘ کارپٹ روڈز‘ سولنگ اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے‘ اگر اس مرتبہ عوام نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا اور ووٹ کی طارقت سے ہمیں اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا تو ترقی کا جو سفر رکا تھا وہیں سے شروع کریں گے‘ اس موقع پر میزبان ماسٹر محمد جمیل‘ میاں نوید‘ ملک اسلم نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے شیروں کو سپورٹ کیا ہے‘ چوہدری شیرعلی اور میاں عبدالمنان کی کامیابی میں ہم نے کلیدی رول ادا کیا ہے‘ اس مرتبہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں چوہدری عابد شیرعلی اور میاں طاہر جمیل جیسے محنتی عوامی نمائندے میسر آئے ہیں‘ ہم آپ کوکامیاب کروانے کیلئے سردھڑ کی بازی لگائیں گے اور آپ کی انتخابی مہم خود چلائیں گے‘ انشاء اللہ 8 فروری کو سی سی 81 سے واضح برتری سے کامیابی دلوائیں گے‘ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ مالکانہ حقوق کا ہے جو ہمارا حق ہے‘ ہمیں 100 فیصد یقین ہے کہ آپ اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے ہمیں مالکانہ حقوق دلوائیں گے اور ہمارا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔
Load/Hide Comments



