جڑانوالہ (آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر نائب صدر و این اے 97سے امیدوار ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ زراعت اور کسانوں کی ترقی کیلئے جامع منصوبہ بندی اور منشور لے کر آرہے ہیں،نوجوانوں اور خواتین سمیت ہر طبقے کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، آپ لوگوں کے تعاون سے ان شا اللہ الیکشن جیت کر حلقے کی تمام محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں کنجوانی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے رہنما اور علاقے کی مختلف برادریوں کے عمائدین بھی موجود تھے۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اس حلقے کی دہائیوں کی محرومیاں ہیں جنہیں دور کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ہمایوں اختر خان سے امیدوار پی پی 102 سردار سکندر حیات جتوئی نے اپنے بیٹے نجف حیات جتوئی کے ہمراہ ملاقات کی اور انتخابی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین فتح شاہ،مہر غلام فرید بھوانہ، مرہ شاہد بھوانہ، مہر زاہد بھوانہ ملک اشرف وٹو،ملک امین وٹو،ملک ظفر وٹو،ملک،ساجد نمبردار، ملک ریاض وٹو،ملک ریاض، ملک محمد علی وٹو،گلریز اقبال بھٹی، اورنگزیب بھٹہ ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے ملاقاتیں کیں اور اپنی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ ہمایوں اختر خان سے تاندلیانوالہ کے سینئر صحافیوں کے وفد نیبھی ملاقات کرکے حلقے کے مسائل پر تفصیلی گفتگوکی۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حلقے کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے،معززین علاقہ اور اہل حلقہ کی جانب سے بھرپور حمایت پر ان سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔
Load/Hide Comments



