راولپنڈی میں حلقہ این اے 57 میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور انکے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی مسترد

راولپنڈی(آن لائن)راولپنڈی میں حلقہ این اے 57 میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور انکے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے جبکہ سابقہ پارلیمنٹ سیکٹری پنجاب چوہدری عدنان کے کاغذات منظور لیگ کے چودھری دانیال اور سجاد خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے، راولپنڈی کے دیگر حلقوں سے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار،سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان، سابق وفاقی وزیر عامر محمود کیانی کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلئے گئے ہیں۔آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں مختلف جماعتوں کے امیدواروں کی سیکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد حتمی امیدواروں کی فہرستیں سامنے آگئی، راولپنڈی کے حلقہ این اے 53 سے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان اور ن لیگ کے انجینئر قمرالاسلام کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں، راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 سے استحکام پاکستان پارٹی کے عامر محمود کیانی، ن لیگ کے ملک ابرار کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ پی ٹی آئی کے راجہ بشارت، راجہ ناصر اور زیاد خلیق کیانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے، مختلف حلقوں کے آر اوز کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی میں قومی اسمبلی کی 7 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 14 نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں۔